ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ایئر پورٹ پر ضبط کی گئی 5.48لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی

منگلورو ایئر پورٹ پر ضبط کی گئی 5.48لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی

Sat, 11 Jan 2020 16:48:43    S.O. News Service

منگلورو11/جنوری (ایس او نیوز) منگلوروایئر پورٹ پراسپائس جیٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہونے والے ایک مسافرکے قبضے سے سنٹرل انڈسٹریل فورس کے سپاہیوں نے چینی، امریکی، ترکی، ملیشیاء کی کرنسی ضبط کی ہے جس کی مالیت 8.48لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شاہ الحمید نامی شخص سنیچر کے دن صبح 6.30دبئی کے لئے روانہ ہونے والا تھا اس کے سامان کی اسکریننگ کے دوران سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو کچھ مشکوک چیز نظر آئی۔ سامان کھلواکر جب تلاشی لی گئی تو اس میں پوشیدہ رکھی گئی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جس کے بارے میں مسافر کے  پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں تھے۔

ضبط شدہ کرنسی اور مسافر کو اگلی کارروائی کے لئے کسٹمز افسران کے حوالے کیا گیا جس کے بعد اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔


Share: